ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی: نیویارک ٹائمزکا دعویٰ
واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری مکمل کر لی ہے،اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اگر امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں عملی طور پر شامل ہوتا ہے، تو ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے،ایران کی جانب سے عراق سے حملوں کا آغاز کیے جانے کا امکان ہے، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت عملی بھی اپنائی جا سکتی ہے تاکہ بحری نقل و حرکت کو متاثر کیا جا سکے،امریکی حکام نے خدشے کے پیش نظر یورپ میں تقریباً 3درجن ری فیولنگ طیارے تعینات کر دئیے ہیں جو نہ صرف امریکی اڈوں کی حفاظت کرنےوالے لڑاکا طیاروں کی معاونت کریں گے بلکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں میں بمبار طیاروں کی رینج بھی بڑھا سکیں گے،نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام اس وقت وسیع جنگ کے پھیلنے کے خدشے کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل کی جانب سے وائٹ ہاوس پر ایران کےخلاف براہ راست کارروائی کا دباو بڑھتا جا رہا ہے،ذرائع نے کہا ہے اگر امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات خاص طور پر فردو کے زیر زمین ری ایکٹر پر حملہ کرتا ہے تو ایران کے حامی گروہ جیسے کہ یمن کے حوثی جنگجو، بحیرہ احمر میں امریکی یا اتحادی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے امریکہ کے زیر غور ایک آپشن 30 ہزار پاو¿نڈ وزنی ”بنکر بسٹر بم“کا استعمال ہے جو فردو جیسے زیر زمین ری ایکٹر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



















