تہران،تل ابیب،انقر ہ،بیجنگ،جنیوا،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران کے اسرائیل پر کاری وار،میزائلوں کی بارش،شہر شہر دھماکے،عمارتیں ملبے کاڈھیر،مزید یہودی ہلاک،حیفہ کی آئل ریفائنری سمیت کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی،بجلی غائب،ہر طرف اندھیرے ،بمباری سے تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ بھی متاثر ،ترکیہ نے ثالثی کی پیشکش کردی۔
ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے،اسرائیلی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام رہا،حملے کے بعد شہر شہر دھماکے سنے گئے،متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،مقبوضہ شہر حیفہ، تل ابیب ،بیت المقدس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ چیخ وپکار کرتے بھاگتے نظر آئے۔
تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی شاخ کے قریب بھی ایرانی میزائل گرا ،عمارت کو معمولی نقصان پہنچا تاہم امریکی سفارتی عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا،سفارتخانے،قونصلیٹ بند کر دیا گیا،ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 24 اسرائیلی ہلاک ،590 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے ہوئے کہا اسرائیل کےخلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی،تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلی جنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا، زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی اسرائیلی جارحیت کا قومی اتحاد ،طاقت کےساتھ سامنا کرنا ہو گا،ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم جوہری توانائی ،تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کریں گے،قوم کو ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو پس پشت ڈال دینا چاہیے ،نسل کش مجرمانہ جارحیت کےخلاف اتحاد و یکجہتی کےساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔
مسعود پزشکیان نے کہاایرانی عوام کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہیے، اسرائیلی حملے مجرمانہ و نسل کشی پر مبنی ہیں، قوم ، قیادت کے درمیان یکجہتی ایران کی سب سے بڑی قوت ہے۔
ادھر اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ایران پر حملے کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، موجودہ جنگ سے ایرانی خطرہ ختم نہیں ہو سکتا ،ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ،ٹرمپ ہی ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے، ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ،قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی،سپریم لیڈر خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں ،مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں ،صلاحیتوں کو کم کرنا ہے، اسرائیل ایران کے حملوں کا جلد جواب دےگا۔
دریں اثنا ترکیہ نے ایران ، اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے کےلئے ثالثی کی پیشکش کردی،رجب طیب اردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
رجب طیب اردوان نے کہاایران ،اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہےں،تنازع کے حل کا واحد راستہ سفارت کاری ہے،دونوں ممالک نے اتفاق کیا تنازع فوری ختم،سفارتکاری کیلئے جگہ بنانی چاہیے۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے ایران ،اسرائیل کشیدگی کم کریں،انسانی جانوں کے تحفظ ،کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری کو استعمال کیا جائے،وولکر ترک نے کہا فوجی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، فریقین جلد سفارتکاری کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بند کرنے کےلئے مذاکرات شروع کریںاور عام آبادی کو جنگ میں مت گھسیٹیں۔
مزید برآںچین نے دونوں ممالک سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکشیدگی میں کمی سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، تنازع بڑھا تو سب سے پہلے مشرق وسطیٰ متاثر ہوگا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکن نے کہا تمام فریقین پر زور دیتے ہیں فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو کشیدگی میں کمی لائیں، خطے کو مزید انتشار سے بچائیں، مسائل کے حل کےلئے مذاکرات ،بات چیت کے صحیح راستے کی جانب لوٹنے کےلئے سازگار ماحول پیدا کیاجائے،بیجنگ تہران کی حمایت جاری رکھے گا،طاقت کبھی بھی دیرپا امن نہیں لا سکتی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی،اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہاحالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران ،عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت مکمل کی گئی،اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایران کے اسرائیل پر کاری وار،میزائلوں کی بارش،شہر شہر دھماکے،ترکیہ نے ثالثی کی پیشکش کردی



















