اسرائیل ،ایران میں بھارت ،پاکستان جیسا معاہدہ ہوگا،امریکی صدر
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بناو،اسرائیل ،ایران میں بھارت ،پاکستان جیسا معاہدہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میںٹرمپ نے کہاجلد ہی ایران ،اسرائیل کے درمیان امن قائم کریں گے،بہت ساری ملاقاتیں ،فون کالز ہو رہی ہیں،دونوں ممالک میں ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا میں نے بھارت،پاکستان کے درمیان کرایا،تجارت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان بھارت کے درمیان بات چیت میں عقل، ہم آہنگی اور سنجیدگی پیدا کی اور 2بہترین رہنما فوری فیصلہ کرنے ،رکنے پر تیار ہو گئے۔
امریکی صدر نے کہااپنے پہلے دور میں سربیا ،کوسوو کے دیرینہ تنازع کوبڑے تصادم کی طرف بڑھنے سے روکا،صدر بائیڈن کی احمقانہ پالیسیوں نے طویل المدتی امکانات کو نقصان پہنچایا لیکن دوبارہ درست کر لیں گے، مصر ،ایتھوپیا کے درمیان دریائے نیل پر بڑے ڈیم کے تنازع کو بھی مداخلت سے امن تک پہنچایااسی طرح ایران ،اسرائیل کے درمیان بھی جلد امن قائم ہو جائے گا کیونکہ بہت سی کالز ، ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہامیں بہت کچھ کرتا ہوں لیکن کسی چیز کا کریڈٹ نہیں دیا جاتامگر عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔



















