ایران پرحملے، پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا

لاہور :(خبر نگار) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی جارہی ہیں، ٹورنٹو ،پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔

ادھر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے کہاخطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ وارانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے،بین الاقوامی پروازوں کو ملکی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔