حکومت کوعافیہ صدیقی کی رہائی استدعا سے کیا مسئلہ ہے؟ ،اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے عافیہ صدیقی کی انسانی بنیادوں پر رہائی استدعا سے حکومت کو آخر کیا نقصان ہوسکتا ہے۔

امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیس پر سماعت ہوئی،عافیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا حکومت صرف انسانی بنیادوں پر رہائی کی استدعا کرے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے معمولی سی استدعا سے حکومت کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟،اٹارنی جنرل ایک پیشی پر عدالت میں بیان دے چکے حکومت امریکہ میں عدالتی معاونت کی درخواست دائر کرے گی تو اب کیا مسئلہ ہے؟۔

عدالت نے سوال اٹھایا جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تو وزیراعظم کو خطوط لکھتے تھے عافیہ کی رہائی کےلئے قانونی اقدامات کریں اب حکومت میں آ کر موقف کیوں بدل گیا؟،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر مکمل ہدایات کےساتھ مطمئن کریں، کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔