آئی ایم ایف بجٹ نامنظور،اپوزیشن کاشدید احتجاج،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف بجٹ نامنظور،اپوزیشن کا اسمبلی میں شدید احتجاج،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج ،شورشرابہ کیا،پلے کارڈ ز اٹھا کر عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے،ایوان مچھلی منڈی کامنظر پیش کرتارہا،دریں اثناپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025-26 کو مسترد کردیا۔
اعلامیے میں کہاگیاجعلی حکومت کوبجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں،آئی ایم ایف بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کے روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاسردار ایاز صادق جانبدار بن چکے،غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں،بجٹ سیشن میں ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا،اعلامیے میں کہاگیاپیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی شدید الفاظ پر مذمت کرتے ہیں،قائدین کی رہائی کےلئے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی۔



















