کراچی:(بیورورپورٹ)ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔
پولیس نے ملزموں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو انتہائی سکیورٹی میں پیش کیا،تشدد کا شکار نوجوان دھن راج نے عدالت میں بیان دیا میری غلطی تھی ،بائیک گاڑی سے ٹکرائی،کوئی کیس نہیں چاہتا، میں نے معاف کردیا عدالت جو چاہے کرے۔
دوسری جانب کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پبلک پراسیکیوٹر عرفانہ قادری نے موقف اختیار کیا ملزموں کیخلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، دفعات قابل ضمانت نہیں ،عدالت نے وکلا دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، وقفے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ڈیفنس تشدد کیس میں نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا



















