لاہور :(اپنے رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)عیدالاضحی پرقیدیوں کو 90دن کی خصوصی معافی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکم نامے سے 450اسیر مستفید ہوں گے ، 270قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے، ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا سیکرٹری داخلہ نے سزاﺅں میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول نمبر 216کے مطابق دی ،مخیر حضرات کی جانب سے نادار قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی اور اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے قیدی رہا ہوئے،سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
عیدالاضحی پرقیدیوں کو 90دن کی خصوصی معافی



















