نیویارک:(بیورورپورٹ)ایک اور سفارتی کامیابی،پاکستان کو سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا،سلامتی کونسل کمیٹی دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔
پاکستان نے سکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی جو طالبان کےخلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے،کمیٹی طالبان سے منسلک افراد ،اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کا نفاذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں،پاکستان 2غیر رسمی ورکنگ گروپس کی مشترکہ سربراہی بھی کرے گا، ایک دستاویزی و طریقہ کار اور دوسری عام پابندیوں کے معاملات پر ہے۔
پاکستان سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب



















