امریکی تجویز مسترد،یورینیم افزودگی جاری رکھیں گے،ایرانی سپریم لیڈر

تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکی تجویز مسترد،ایران نے یورینیم افزودگی جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

سپریم لیڈر خامنہ ای نے یورینیم افزودگی پر قدغن لگانے کی تجویز قومی مفادات کے سراسر منافی قرار دیتے ہوئے کہاایران کی آزادی و خودمختاری متقاضی ہے وہ اپنے فیصلوں میں کسی بھی بیرونی طاقت کی منظوری کا محتاج نہ ہو،یورینیم افزودگی ایران کے پرامن جوہری منصوبے کا کلیدی جزو ہے جسے دشمن مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

خامنہ ای نے امریکی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مغرور و بدتمیز امریکی حکام ایران پر پابندیاں لگانے اور جوہری سرگرمیاں بند کرانے کی بات کرتے ہیں یہ کون ہوتے ہیں جو طے کریں ایران کیا کرے یا نہ کرے؟۔

دوسری جانب امریکہ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے،ترجمان وائٹ ہاو¿س کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کردیں، امریکی صدرروس یوکرین کے معاملے پرپرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکہ میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ کرنے کا حق ہے،صدرٹرمپ غزہ میں امداد جاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔