اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دشمن کو جارحیت کابھرپور جواب دیا،پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی،خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا،صدر ٹرمپ نے خود کو امن کاپیامبر ثابت کیا۔
امریکہ کے یوم آزادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا امریکہ کو 249 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں، پاک واشنگٹن تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ ہے، امریکہ پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔
وزیراعظم نے کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا، انسداد دہشتگردی کےلئے پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں،1980 کی افغان جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ملک تھا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ،جنگ میں قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
شہبازشریف نے کہابھارت نے پہلگام کا ڈرامہ کیا اور کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، کوئی شک نہیں پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا ، پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کابھرپور جواب دیا۔
دریں اثنا شہباز شریف سے کنونیئر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی،وزیراعظم نے کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکیج کی یقین دہانی کرائی ،وزیراعظم نے کہا کراچی-4 (K-4) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا ،عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کےلئے گرین لائن منصوبہ ترجیحات میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کہا گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کیاجائے،ریلوے نظام کسی بھی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی و صنعتی ترقی کےلئے ملک بھر کے ریلوے انفرسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے،علاقائی تجارت و روابط کےلئے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے،وسطی ایشیائی ممالک کےساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلئے ریلوے اپنا نیٹ ورک وسیع کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے۔
شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور نئے منصوبوں کی رفتار پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ستائش کی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















