کراچی:(بیورورپورٹ)ماں کی ممتا قانون پر قربان،فرار بیٹے کو خود جیل پہنچا دیا،کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونےوالے قیدیوں میں شامل نوجوان غلام جب تھکا ہارا اپنے گھر عبداللہ گوٹھ پہنچا تو ماں کی ممتا نے سینے سے لگایا مگر قانون کی پاسداری اور دیانتداری پر یقین رکھنے والی بیوہ ماں نے اگلے ہی لمحے لخت جگر کو واپس جیل پہنچا دیا۔
بیوہ خاتون نے کہابیٹے کی بات سنتے ہی فوری 4بجے لےکر خود جیل کے دروازے پر پہنچی،بیٹا بےگناہ ہے، صرف موبائل فون میں اپنے دوست کےساتھ لی گئی تصویر کی بنیاد پر چوری کے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور 6ماہ سے قید کاٹ رہا ہے،قیدی کی والد ہ نے کہاپیٹ میں کھانے کو ہے نہ جیب میں کرایہ مگر انصاف پر یقین ہے،اعلیٰ حکام بیٹے غلام کےساتھ انصاف کریں۔
ماں کی ممتا قانون پر قربان،فرار بیٹے کو خود جیل پہنچا دیا



















