52پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی منصوبہ بنایا جارہا ہے: شبلی فراز


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فرازنے کہاہے52 پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی منصوبہ بنایا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر قانون و انصاف کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، فیملی ، دوستوں کو ملنے سے روکا جا رہا ہے۔

شبلی فراز نے کہا 5 جون کو کیس لگا ہے، امید ہے انصاف ہو گا، القادر ٹرسٹ ایسا منصوبہ تھا جو فلاحی کاموں کےلئے استعمال ہونا تھا، بانی پی ٹی آئی سوشل سیکٹر میں ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں، قومی اسمبلی سے بلا تحقیق کیسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے جا رہے ہیں، سپیکر ریفرنس بھیجنے میں تو بڑی تیزی دکھاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلئے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، چیف الیکشن کمشنر متنازع ہیں، وہ پارٹی بنے ہوئے ہیںالیکشن کمیشن آزاد ہے نہ ہی شفاف ۔