بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشت گرد ”سکھ“نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔ بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کئے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کئے جائیں۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشت گردی پھیلاو¿۔ مطلب بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشت گردی کا سہولت بھارت ہے۔