کوئٹہ، چمن، لاڑکانہ، باجوڑ: (بیورو رپورٹ) کوئٹہ، چمن، لاڑکانہ میں دھماکہ، فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد شہید، جے یوآئی رہنما مولانا گل سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
ہنہ کلی منگل میں فتنہ الہندوستان کے حملے میں قبائلی رہنما، کوئلہ کان مالک سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت شہید،6 افراد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے کوئلہ کان ، سامان کو بھی نذرآتش کردیا۔
اطلاع ملتے ہی کوئلہ کان مالکان موقع پر پہنچے اور حملہ آوروں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو، دہشت گرد فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے تاہم جاتے جاتے مختلف مقامات پر بارودی مواد نصب کر دیا،کوئلہ کان مالکان ،ساتھی تعاقب میں آگے بڑھنے کے دوران نصب بم کی زد میں آ گئے۔
ادھر چمن میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل پر مسجد میں حملہ کیا گیا،دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کر گولیاں برسادیں،مولاناحافظ گل کی حالت تشویشناک ہے۔
لاڑکانہ خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ کے سکواڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق،2زخمی ہوگئے،سیشن جج سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔
مزید برآںباجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے مانو سلارزئی میں شرپسندوں نے پولیس کی خالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑادیا،پوسٹ کا کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کوئٹہ، چمن، لاڑکانہ، دھماکہ، فائرنگ،3 افراد شہید،مولانا گل سمیت متعدد زخمی



















