بھارت نے پانی روکاتو تو ملٹری آپشن کھل جائےگا، چیئرمین واپڈا
کراچی: (بیورورپورٹ) چیئرمین واپڈا نے کہاہے بھارت نے پانی روکاتو تو ملٹری آپشن کھل جائےگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہاپاکستان نے واضح کردیا پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے،اپنے حق کا مکمل دفاع کرینگے،بھارت کے پاس چناب اور سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، اقدام کےلئے صلاحیت اور وقت چاہئے،بھارتی ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔



















