اسلام آباد،سنگاپور :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاسندھ طاس معاہدے کی معطلی ریڈ لائن،بھارت کےساتھ تناﺅ موجود،کسی بھی وقت سٹریٹجک غلطی کو رد نہیں کر سکتے،دونوں ممالک سرحد پر تعینات فوج کی تعداد پہلے کی صورتحال پر لانے کے قریب ہیںتاہم حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی کاخطرہ بڑھادیا۔
سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کےلئے موجود جنرل ساحر شمشاد مرزا نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو انتہائی تشویشناک ،غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا،پاکستان زرعی ملک ،سندھ طاس معاہدے کی معطلی ریڈ لائن ہے، بھارت نے غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش پرمثبت ردعمل دینے کی بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا دونوں ممالک نے افواج کی سطح میں کمی کا عمل شروع کر دیا، تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے،پہلے کشیدگی متنازع علاقے تک محدودرہتی تھی مگر اب بین لاقوامی سرحد تک پہنچی ،تنازع کے دوران جوہری ہتھیاروں کی طرف کوئی پیشرفت نہیں ہوئی لیکن صورتحا ل خطرناک تھی،دونوں ممالک کی مین لینڈ پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، مستقبل میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے کہا کسی بھی وقت سٹریٹجک غلطی کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ جب بحران ہوتا ہے تو ردعمل مختلف ہوتا ہے،مستقبل میں تنازع صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گا، پورے بھارت اور پاکستان تک پھیل جائے گا،رحجان انتہائی خطرناک ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہامستقبل میں بین الاقوامی ثالثی مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بحران سے نمٹنے کا کوئی موثر طریقہ کار موجود نہیں، بین الاقوامی برادری کےلئے مداخلت کا وقت بہت کم ہو گا اور میں کہوں گا عالمی برادری کی مداخلت سے قبل ہی نقصان اور تباہی ہوسکتی ہے،کشیدگی کم کرنے کےلئے کوئی بیک چینل بات چیت ہو رہی ہے نہ ہی غیر رسمی مذاکرات، میرا بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ،مسائل میدان جنگ نہیںصرف میز پر بیٹھ کر مذاکرات اور مشاورت سے حل ہو سکتے ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















