امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ ٹیرف غیر قانونی قراردےدیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ ٹیرف غیر قانونی قراردےدیا۔

بی بی سی کے مطابق امریکی تجارتی عدالت کے 3 ججوں نے قرار دیاٹرمپ نے ہنگامی اختیارات کا غلط استعمال اور تمام ممالک پر ٹیرف لگا کر آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے فوری طور پر فیصلے کےخلاف اپیل دائر کر تے ہوئے موقف اپنایاغیر منتخب ججز کو قومی سلامتی کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ادھر فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ،ایشیائی و یورپی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ۔