زائرین کےلئے بارڈرز 24 گھنٹے کھلا رہے گا،پاکستان ایران کابڑا فیصلہ


تہران:(مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات کی ،دونوں ممالک نے اربعین ،محرم الحرام کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کےلئے 24گھنٹے کھلا رکھنے کافیصلہ کرلیا،ہاٹ لائن کے قیام ،زائرین کی سکیورٹی کےلئے پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا 5 ہزار پاکستانی زائرین کو ایرانی حکومت مشہد میں قیام و طعام کی سہولتیں فراہم ،بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظامات کرے گی،ایران ،پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کی سکیورٹی سب سے زیادہ اہم،زائرین کی خدمت مذہبی فریضہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا زائرین کو سہولتوں کی فراہمی پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں، ہاٹ لائن کے قیام سے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔