باکو،لاچین: (مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترکیہ ،آذربائیجان جیسے سچے دوست ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ،حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک ساتھ کھڑے رہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا،پاک فوج نے دلیری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، امن کے خواہاں،مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں،پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا، بھارت کا پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک ہے۔
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاآذربائیجان کے صدر الہام علیوف ،عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اجلاس 3 حقیقی دوست ممالک کے خلوص کا مظہر ہے، دل خوشی سے لبریز ہیں،سہ فریقی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،تینوں ممالک گہرے تاریخی، ثقافتی و مذہبی تعلقات میں جڑے اور دہائیوں پرانی مشترکہ اقدار رکھتے ہیں،ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چاہے کاراباخ، کشمیر اور شمالی ترکیہ قبرص کا مسئلہ ہو، یکجہتی و باہمی احترام طاقت ہے۔
وزیراعظم نے کہابھارت نام نہاد پہلگام واقعہ پرپاکستان کےخلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،غیر جانبدارانہ ، شفاف تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا،دنیا کو مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں، بیماریوں ،معاشی بحران سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،صبر و تحمل اور دانشمندی سے امن و خوشحالی آئے گی، اتحاد، امن، انصاف اور اخلاقیات کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،آذربائیجان ،ترکیہ کےساتھ آزمودہ تعلقات نہ صرف اپنے عوام بلکہ خطے اور باہر امن و خوشحالی کیلئے مفید ہوں گے،سہ فریقی اجلاس سے ضروری سیاسی عزم ، مختلف شعبوں میں اجتماعی و کثیریت سے آگے بڑھنے کا موقع ملا،جنگ کے دوران ترکیہ،آذربیجان کے صدر رجب طیب اردوان ،الہام علیوف نے پاکستان، عوام کےساتھ بھرپور یکجہتی و غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ کیا جو قابل تعریف ہے ،ہمیشہ دونوں ممالک کے شکرگزار رہیں گے۔
شہبازشریف نے کہاپوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی،پاکستانی عوام اور دوست ممالک کی حمایت سے تاریخی کامیابی ملی،ہمیشہ امن کے خواہاں رہیں گے، کشمیر سمیت تما م تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، بھارت مخلص ہو کر انسداد دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ، 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا،لعنت کو شکست دینے کیلئے اس سے بڑے عزم کی کوئی مثال نہیں ہو سکتی، بھارت کےساتھ تجارت کے فروغ سمیت تمام ضروری مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا آذربائیجان کی یومِ آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاپاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی سمیٹی ایسے ملک کوشکست دی جو دفاع پر اربوں ڈالرخرچ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی آڑمیں پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاکر جارحیت کو مسلط کیا گیا،جارحیت پر اپنا رد عمل دیا اور 6 بھارتی طیارے مار گرائے، 4 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں، بھارت نے دوبارہ پاکستان پر میزائل حملے کیے ،جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا،پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا۔
شہبازشریف نے کہا پاکستان ،بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ ،آذربائیجان کی حمایت پر مشکور ہیں، سہ فریقی اجلاس انتہائی تعمیری ،مفید رہا، ترقی و خوشحالی کےلئے ملکر کام کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں،فلسطین پر ہزاروں فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہو چکے ،عالمی برادری مظلوم عوام کےلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کی کوششوں کی معترف ہے، آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر تیار،بھارت پاکستان کاپانی کبھی نہیں روک پائے گا،وزیراعظم



















