مکہ مکرمہ:(مشرق نیوز)سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایرانی عالم دین کو گر فتار کرلیا گیا۔
معروف ایرانی مذہبی سکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کےخلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حج کی ادائیگی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے گرفتاری کو غیر منصفانہ و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا،وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر،ایران سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایرانی عالم دین گرفتار



















