بلوچستان اسمبلی میں خضدار حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ،خضدار:(بیورورپورٹ)بلوچستان اسمبلی نے خضدار حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

رحمت صالح بلوچ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیاایوان سکول بس پر افسوسناک ، بزدلانہ، انسانیت سوز اورسفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،رکن اسمبلی زرک مندوخیل نے کہا واقعہ نہ صرف ظلم و بربریت کی انتہا بلکہ مستقبل کے معماروں ، پاکستان کی نئی نسل اور علم و امن کی روشنی کو نشانہ بنانے کی گھناونی کوشش ہے،فرح عظیم شاہ نے کہا ثابت ہوگیاصوبے میںدہشتگردی کرنےوالے بھارت کےساتھ ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں سکول بس میں ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات کادائرہ وسیع کرکے حملہ آور کے اعضا فرانزک لیب بھجوادئیے گئے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کےساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا ،مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فرانزک سائنس لیبارٹری بجھوادئیے،واقعہ میں استعمال ہونےوالے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔