وکیل مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت کو ”مسز ہلالی“ کہہ دیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت ہلالی کو ”مسز ہلالی“ کہہ دیا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے مخدوم علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا مخدوم صاحب میں مسز نہیں ہوں،میرے نام کےساتھ والد کا نام ہے لہٰذا مجھے آپ کی بات بہت بری لگی،وکیل مخدوم علی خان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا آپ درست فرما رہی ہیں ،معذرت کرتا ہوں۔



















