اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد علاقے پر قبضے کا گھناﺅنا منصوبہ بنالیا


تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد علاقے پر قبضے کا گھناﺅنا منصوبہ بنا لیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہاخاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ 2 ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،مقصد حماس کا عسکری ڈھانچہ اورحکمرانی کو خاتمہ کرنا ہے،منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو 3مختلف علاقوں تک محدود کردیا جائےگا۔

اسرائیلی فوج نے کہا مواسی میں تقریباً 7 لاکھ، وسطی غزہ میں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ اور غزہ سٹی میں تقریباً 10 لاکھ فلسطینی مقیم ہیں،حماس کی بچھائی گئی 25فیصد سرنگوں کو تباہ کردیا۔