بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے متنازع لداخ میں ماسٹر پلان شروع

اسلام آباد : ( ) بھارت نے دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے لیے متنازع علاقے لداخ میں 4 نئے منصوبوں کا ماسٹر پلان شروع کر دیا ۔


انکشاف معروف آبی ماہر انجینئر ارشد ایچ عباسی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا ۔



خط کے مطابق بھارت اقوام متحدہ قرار داد کے تحت متنازع علاقے لداخ میں اچنتھنگ، سانجک، پارفیلا، باتالک اور خلستی کے 10 میگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ماسٹر پلان پر کام کر رہا ہے۔

مکتوب میں لکھا گیا منصوبے نہ صرف معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں پانی کے بہاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے حوالے سے سنگین خدشات بھی پیدا کرتے ہیں۔


آبی ماہر نے انتونیو گوتریس کو خط میں بتایا بھارت کے بہیمانہ اقدامات پاکستان کے لیے سزائے موت سے کم نہیں اور وادی سندھ کی عظیم قدیم تہذیب کا خاتمہ کرنے کی ظالمانہ کوششیں ہیں، اقوام متحدہ کو سندھ طاس معاہدے کی اصل حالت میں بحالی کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدام اٹھانا چاہئے۔