سیاسی و عسکری قیادت نے ملکر جنگ جیتی،حکومت بجٹ میں ریلیف دے،گیلانی
لاہور:( سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پاک بھارت جنگ کے دوران ملٹری ،لیڈر شپ نے ایٹمی قوت ہونے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا،حکومت سے درخواست ہے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے،عمران خان کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپوسنٹر لاہور میں دسویں بین الاقوامی سولرانرجی ایگزبیشن سے خطاب اور گفتگو کے دوران کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ایکسپو سولر کے آرگنائزر زکو مبارکباد دیتا ہوں،سولر اور الیکٹرک گاڑیوں سے آلودگی کم ہوگی، پاک بھارت جنگ میں فتح پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،افواج پاکستان نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،ساری سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ کوجیتا ہے جس تحمل سے لیڈر شب اور افواج نے سٹرٹیجی اپنائی ،پوری دنیا میں امن کا پیغام گیا ،پاک بھارت جنگ کے دوران ملٹری ،لیڈر شپ نے ایٹمی قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مزیدکہا بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، معاملہ میں نے بطور وزیر اعظم بھی اٹھایا تھا۔



















