جناح ہاوس حملہ کیس میں 252 ملزموں پر فرد جرم عائد


لاہور،اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میںپی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔

کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں اے ٹی سی کے جج نے کی، ملزموں کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا،عدالت کو بتایا گیا مقدمے میں نامزد 5ملزم دوران سماعت وفات پا چکے ، 9 کو اشتہاری قرار دیا گیا ،فرد جرم عائد ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل کا آغاز متوقع ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کر لیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف لانگ مارچ احتجاج کیس میں بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تھانہ کوہسار مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا،17 جون کو سنایا جائے گا۔