پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی بلدیاتی ایکٹ 2022 میں ترمیم کالعدم دےدی
پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی بلدیاتی ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دےدیا۔
جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات لینے اور فنڈز میں کٹوتی کے خلاف دائر درخواستیں منظور کر لیں۔
دلائل کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دیا۔



















