راولپنڈی: (بیورو رپورٹ) کورکمانڈرز کانفرنس نے نہتے شہریوں بالخصوص معصوم بچوں کو دانستہ نشانہ بنانے کو انسانیت کے بنیادی اصولوں، بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابل مذمت خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے و اضح کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہیگا، پاکستان کو کمزور کرنے کےلئے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وطیرہ رہا ہے، پاکستان کسی صورت بھی بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کے ذریعے اپنے امن پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیگا، مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کےساتھ دہشت گرد پراکسیوں، سہولت کاروں کا غیرمتزلزل عزم کے ساتھ مقابلہ کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص، بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
شرکا نے کہا سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔ فورم نے معرکہ حق کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کےساتھ فیلڈ مارشل کے سٹرٹیجک ویژن، غیرمتزلزل قیادت اور قومی دفاع کےلئے موثر، گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا، فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ کانفرنس میںاندرونی و بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز، مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق فورم نے خاص طور پر معرکہ حق کے اہم و فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت، باہمی ہم آہنگی، بلند حوصلے ، قوم کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا، فورم نے پاکستانی میڈیا، انفارمیشن وارئیرز کو سراہا جو بھارتی پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے، شرکا نے کہا پاکستانی میڈیا نے حقائق، اعداد و شمار کو درست طریقے سے پیش کرتے ہوئے عوامی اعتماد کو فروغ دیا، غلط معلومات کا تدارک کیا، پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، متحرک شراکت کو تہہ دل سے سراہتے ہیں۔
فورم نے سیاسی قیادت کو دوراندیشی، معرکہ حق کے دوران بے مثال قیادت ، پختہ یقین و غیر متزلزل عزم کےساتھ قوم کی رہنمائی پر سلام پیش کیا، بھارتی مسلح جارحیت کےخلاف کامیابی کو ان عوامل کی مرہون منت اورپاکستان کے موثر، بروقت دفاعی رسپانس کو مثالی اوربھرپور جوابی دفاعی کارروائی کو بہترین، واضح تزویراتی حکمت عملی کا عکاس قرار دیا۔
کانفرنس میں پاکستان کی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کی بقا کےلئے کسی بھی بیرونی جارحیت کا مکمل آپریشنل تیاری سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا، فور م نے اعادہ کیا طاقت کے استعمال ،دھمکی آمیز روئیے کے ذریعے پاکستان پر دباو ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، قومی مفادات کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیوں کی سرکوبی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شرکا نے کہا پہل گام واقعہ کی آڑ میں کی جانے والی جارحیت کی ناکامی پر بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے خفیہ منصوبے پر عملددرآمد کر رہا ہے، بھارت درحقیقت خود دہشت گردی کا مرتکب اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کےلئے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وطیرہ رہا ہے، پاکستان کسی صورت بھی بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کے ذریعے اپنے امن پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔
اعلامیہ کے مطابق مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کےساتھ دہشت گرد پراکسیوں، سہولت کاروں کا غیر متزلزل عزم کےساتھ مقابلہ کریں گے، انتشار، خوف کی فضا پیدا کرنے کےلئے بیرونی سرپرستی میں کام کرنےوالے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم و مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کردیا جائیگا۔
فورم نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی سلامتی و مشرقی بارڈر پرسکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کی سخت مذمت کی اور مقامی سطح پر فطری ردعمل کے جنم کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کےلئے بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ ، موثر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا،فورم نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کےلئے جاری منصفانہ جدوجہد، مکمل سفارتی، سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، اعلیٰ آپریشنل تیاری ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ، پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہااورفورم کو درپیش سلامتی خطرات کے تناظر میں اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اندرونی استحکام یقینی اور قومی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا، فیلڈ مارشل نے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کےلئے پرعزم ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















