چین کےساتھ تعلقات خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،صدر مملکت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے چین کےساتھ تعلقات خارجہ پالیسی کا اہم جزو ، پاکستان ”ون چائنا“پالیسی کے اصولی موقف کا مضبوط حامی ہے۔

چین کےساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان ،چین کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاپاکستان چین کےساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ،پاکستان ،چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں،دونوں ممالک میںسدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی حکومت ، عوام کے مشکور ہیں۔

صدر مملکت نے کہادونوں برادر ممالک مشترکہ خوشحالی ، امن و استحکام اور خطے میں روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں،خطے ،دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کرکام کرتے رہیں گے،چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ، تعلقات کو مزید وسیع کرینگے۔