راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ترجمان پاک فوج نے کہاہے پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ،اصل تنازع اب بھی برقرار ہے بھارت کو اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی، تیار ہیں۔
بی بی سی،نیویارک ٹائمز کو انٹرویوز دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاکستان ،بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کےلئے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور ، نامعقول خیال ہونا چاہیے،بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت ہر چند سال بعد جھوٹا بیانیہ گھڑتا ہے، دنیا بھی جان چکی بھارت کا پہلے دن سے موقف بے بنیاد تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاحالیہ دنوں کے حالات میں پاکستان نے بہت بالغ نظری سے ردعمل دیا، پاکستان نے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا،امن سے محبت کرتے ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے تو پھر جنگ سہی، تیار ہیں،سیاست ،سفارتکاری پاک فوج کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا اصل تنازع اب بھی کھڑا ہے، کسی وقت بھی چنگاڑی ڈالی جا سکتی ہے، بھارت گھمنڈ کا شکار ہے، حالات کو دیکھیں، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے،بھارت جس طرح بات کر رہا ہے وہ اپنی داخلی سیاست کو بہتر کرنے کی کوشش لگتی ہے، کیا آپ کو بھارت میں کسی ذمہ دار سیاسی قیادت کی جھلک دکھائی دیتی ہے؟،بھارتی حکومت میں کوئی بھی پہلگام واقعہ پر سخت سوالات نہیں کر رہا، بھارتی حکومت میں کوئی نہیں پوچھ رہا اتنا بڑا سکیورٹی لیپس آخر کیسے ہوا؟ بھارت میں کسی کو واقعات کے پیچھے موجود وجوہات کو سمجھنے میں دلچسپی نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا9 ، 10 مئی کی درمیانی رات بھارت کو نپا تلا، مربوط اور متناسب جواب دیا، محدود سطح پر روایتی فوجی طاقت کا استعمال تھا اور تکنیکی صلاحیت کا چھوٹا لیکن نہایت موثر مظاہرہ کیا پھر آپ نے دیکھا بھارت نے پیچھے ہٹنا شروع کیا اوراچانک بات چیت ،کشیدگی کم کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے لگا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاپاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے،بھارت نے نور خان ایئربیس سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا،پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال ،فعال ہے،پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات پرشفافیت دکھائی مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟،بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں، پاک فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے،سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















