مودی حکومت کا سفارتی ساکھ کی بحالی کیلئے بنایا گیا وفد اختلافات کا شکار
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مودی کی جانب سے سفارتی سطح پر ساکھ بحال کرنے کےلئے تشکیل دئیے گئے وفد پر بھارت میں اختلافات سامنے آگئے۔
عالمی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق وفد سربراہ کے بیانات نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور اپوزیشن جماعت کانگریس میں لفظی جنگ چھیڑ دی،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سوال اٹھایا گیاوفد میں تمام جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں؟متعدد سیاسی رہنماوں نے وفد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا،اپوزیشن رہنما سنجے راوت کے مطابق مودی حکومت سفارتی کمیٹی سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، راہول گاندھی کی جانب سے بھیجے گئے نام بھی مودی حکومت نے مسترد کر دئیے۔



















