تاریخی اوورسیز کنونشن، بیرون ملک مقیم پاکستانی متحد و یکجا

نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستان نے پہلی بار اوورسیز پاکستانی کنونشن کا انعقاد کیا جس میں 80 سے زائد ممالک کے 1,500 سے زیادہ شرکاءنے شرکت کی۔ کنونشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور قومی ترقی میں کردار کو مضبوط بنانے کا پلیٹ فارم بنا۔ فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کے ”سفیر“ اور ”روشن چراغ“ قرار دیتے ہوئے انہیں برین گین (دماغی اثاثہ) بتایا، جو برین ڈرین کے نظریے کو رد کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کیلئے فوج کے عزم کو دہرایا اور کہا، "پاکستان کی ترقی میں جو بھی رکاوٹ ہوگی، ہم مل کر اسے دور کریں گے۔" جنرل عاصم منیر کے خطاب کے دوران شرکاءنے نعروں سے ان کی حمایت کی، جس میں ڈیلی مشرق کے بیورو چیف اور معروف کشمیری امریکی پاکستانی شہری خواجہ محمد فاروق نے "کشمیر پاکستان بنے گا" کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنرل صاحب کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگا۔ اس پر جنرل سید عاصم منیر جذباتی ہو گئے اور انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان مسلح افواج کے سرکاری موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان محفوظ ہے“۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کنونشن سے خطاب میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جامع بہبودی پیکیج کا اعلان کیا جس میں قانونی معاملات کے فوری حل کیلئے خصوصی عدالتیں، وفاقی یونیورسٹیز میں 5 فیصد کوٹہ اور آزاد کشمیر کے میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر شامل ہیں۔ حالیہ ہند پاک کشیدگی کے دوران پاکستانی مسلح افواج کے ردعمل نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی سپر پاور کے طور پر منوایا ہے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیشن اور اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین سید قمر علی رضا کی کاوشوں کو بیرون ملک پاکستانیوں نے یکجہتی کا ذریعہ قرار دیا۔ شرکاءنے خواجہ فاروق کو بھی سراہا جنہوں نے کشمیر کا مسئلہ فوجی سربراہ کے سامنے اٹھایا اور اقوام متحدہ میں اسے اجاگر کرنے کا عہد کیا۔ نونشن میں بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور قومی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی، کشمیر جیسے بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر اٹھانے میں ڈائس پورا کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے ڈائس پورا کو ”قوم کا فخر“ بتاتے ہوئے حکومتی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کنونشن کی کامیابی کا سہرا جنرل عاصم منیر کی رہنمائی کو دیا۔ کچھ شرکاءنے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے اور کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کنونشن کا اختتام بیرون ملک پاکستانیوں میں یکجہتی اور عزم کے نوے سفر کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان کے مستقبل میں اپنے کلیدی کردار کو دوبارہ اجاگر کیا۔