بھارتی جارحیت،جھوٹ بے نقاب،پاکستان کا شواہد پر مبنی ڈوزیئر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) معرکہ حق میں تاریخی فتح ،پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کےلئے ڈوزیئرجاری کردیا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد،سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں،ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا ،”را“ سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم ،فیک نیوز کے ناقابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ،گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا ،بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ ، بھارتی میڈیا کے گھناونے کردارپرسوالات اٹھائے،ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے، بھارتی جارحیت ، بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، خواتین اورشہری شہید ہوئے۔

ڈوزئیر میں کہا گیاپاکستان نے اپنے دفاع میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا،بہادر افواج نے بھارت کو دھول چٹاتے ہوئے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا،بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف نہتے ومعصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا،بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کےساتھ ڈوزئیر کاحصہ ہے،ڈوزیئر میں واضح کیا گیا پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع بھی کرے گا۔