القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر سنوار اسرائیلی حملے میں10ساتھیوں سمیت شہید

غزہ:(مشرق نیوز)القسام بریگیڈ کے نئے کمانڈر سنوار اسرائیلی حملے میں10ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ۔

سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا سنوار خان یونس کے مشرق میں یورپی ہسپتال کے قریب شدید فضائی حملے میں نشانہ بنے،10ساتھیوں سمیت لاش سرنگ سے ملی، رفح بریگیڈ کے کمانڈر شبانہ بھی شہید ہونےوالوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید120سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں اور ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔