اسلام آباد: (بیورورپورٹ) مخصوص نشستیں میں سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ کے11 رکنی بنچ پر اعتراض اٹھادیااور نظرثانی درخواستوں پر سماعت کےلئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیا 13 رکنی بنچ تشکیل دیا جائے اور نئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو بھجوایا جائے،درخواست میں کہا گیا 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ دیا جبکہ نظر ثانی پر سماعت کےلئے تشکیل بنچ میں فیصلہ دینے والے ججز کو شامل نہیں کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست میں مزید کہا گیا جسٹس منصور علی شاہ نے 12 جولائی کا فیصلہ تحریر کیا تھا، سپریم کورٹ رولز کے مطابق فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظر ثانی پر سماعت کر سکتا ہے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو نکال کر نیا 11 رکنی بنچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔
مخصوص نشستیں کیس، سنی اتحاد کونسل نے11رکنی بنچ پر اعتراض اٹھا دیا



















