راولپنڈی (مشرق نیوز) تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ کارکنوں کے حق میں بولنے پر میرے خلاف 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر زرتاج گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز ہیں، انہیں ختم ہو جانا چاہئے۔عدالت میں کیسوں کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے ہم ٹرائل کیلئے تیار ہیں، ہمیں جیل لے کر چلیں، بانی سے کیس کی مشاورت بھی کرنی ہے، ان کی درخواست ہے کہ 9 مئی کے تمام کیس یکجا کئے جائیں۔
بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار



















