پاکستان ،بھارت پرزور دینگے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں،برطانوی وزیر خارجہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے پاکستان ،بھارت پرزور دیں گے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں،ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ لیمی نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکہ ،خلیجی ممالک کےساتھ ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کےلئے اعتماد سازی کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کےساتھ ملکر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ،عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدے کی پاسداری پر زور دیں گے۔

دریں اثناوزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہاپاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کےساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اپ سکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

برطانوی وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔