پاکستان سرخرو ،بھارت کو تاریخی شکست،فوج نے سر فخر سے بلند کردیا،پیپلز پارٹی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کہاہے پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ،بھارت کو تاریخی شکست،فوج نے سر فخر سے بلند کردیا،سیاسی قوتوں کو بھی چاہئے پاکستان کا سرفخر سے بلند کریں اور مل بیٹھیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کشمیر کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے،پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے، بھارت کا آبی جارحیت کرنا کوئی قانون نہیں، بھارت نے نہتے ومظلوم پاکستانی شہریوں پر رات میں حملہ کیا، پاک فضائیہ نے مشکل حالات میں اپنی صلاحیت منوائی، بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا،بھارتی ، پاکستانی میڈیا میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

پی پی رہنما نے کہاوزیراعظم شہبازشریف نے بھی مشکل وقت میں پاکستان کو سرخرو کیا، بلاول بھٹو نے بیانیے کی جنگ کا محاذ سنبھالا اوراہم ذمہ داری نبھائی، دنیا میں بیانیے کی جنگ چل رہی ہے، عالمی سطح پر بھی پاکستان کی جیت ہوئی، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پیپلزپارٹی یوم تشکر منانے میں قوم کےساتھ ہے،بھارت پہلگام واقعہ کی آزاد تحقیقات سے بھاگ رہا ہے جب کوئی آزادانہ تحقیقات سے بھاگے تودل میں چورہوتا ہے، تمام معاملات میں بھارت دہشتگرد ہے۔

نیئر بخاری نے کہا بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا، اپنے ملکی معاملات پر بھی توجہ دینی چاہئے، موجودہ حکومت نے موثر کردار ادا کیا،تمام سیاسی جماعتوں کا ایک موقف ہونا ضروری ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا مودی کی شکست خوردہ تقریر سب نے دیکھ لی، بھارت کےخلاف جنگ میں ساراملک افواج کے پیچھے کھڑا ہوگیا،سیاسی قوتوں کو بھی چاہئے پاکستان کا سرفخر سے بلند کریں اور مل بیٹھیں۔