آپریشن سندور،بھارتی اپوزیشن نے مودی سے جواب مانگ لیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سے جواب مانگ لیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط میں کہااپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے،نریندر مودی پہلگام واقعہ، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔