ملکی دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،پاکستانیوں کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد (خبر نگار+ بیورو رپورٹ) بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیاہے،پاکستانی شہریوں نے کہا پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑجواب ملے گا،ملکی دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصارکے سامنے شمعیں روشن کیں، پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا،ادھر سدھنوتی، ہٹیاں بالا اور آٹھ مقام پر بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی جب کہ چارسدہ اور نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔



















