عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناو میں ہیں، اللہ کریگا سب ٹھیک ہوجائیگا:چیف جسٹس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہےعوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناو¿ میں ہیں، اللہ کرے گاسب ٹھیک ہوجائیگا، ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے، آج کل لوگ بہت سٹریس میں ہیں صحافی مثبت رپورٹنگ کریں اور انہیں اچھی باتیں بتائیں، عدالتی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پرادارہ جاتی ردعمل سے متعلق قومی عدالتی پالیسی میں غور ہوگا، وکلا کو بلا کر پوچھا ہے،حکومت کا ابھی تک ردعمل نہیں آیا، آئی ایم ایف وفد کا زور تھا کمرشل معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر رکھیں، ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جا رہے ہیں جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ، تنخواہ 50 فیصد بڑھائی جائےگی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا ترکیے نے نظام انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا، ترکیے کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی استعمال کے حوالے سے ایم او یوز سائن کیے، توقع ہے چین، ترکیے، ایران، بنگلہ دیش سے پاکستانی عدلیہ کے تعلقات کوادارہ جاتی شکل دی جائے گی،میرے ایک ہفتے کے دورے کامقصد صرف یہی تھا پاکستان کی عدلیہ ان ملکوں کی طرح ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر ہو، اے آئی کے استعمال کےلئے پہلے پورا بندوبست ہونا چاہیے،چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹس میں سپریم کورٹ سے بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی سطح ہائیکورٹس سے کم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے اقدامات کیے، اب تک سافٹ کاپی اورتین ہارڈ کاپیاں جمع ہوتی تھیں مگر 15 جون سے 31 جولائی تک پیپرلیس کورٹ روم کی طرف جا رہے ہیں، زیرالتوا مقدمات کم ہو کر 56 ہزار تک آ گئے ہیں،کرمنل مقدمات کےلیے 3 بینچ بنادیے ہیں، ڈیتھ اپیلوں اور عمر قید کی سزاوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہے ہیں۔