شہباز،نواز ملاقات،پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر مشاورت

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)شہباز،نواز ملاقات،پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

جاتی امرا میںہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے قائد ن لیگ کو بھارتی آبی جارحیت اورکشیدہ سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی،ملاقات میںپاکستان کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔