برسلز ،دبئی:(مشرق نیوز )یورپین یونین نے پاکستان ،بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پریورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے کہاپاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہابڑھتی کشیدگی تشویشناک ہے، دونوں فریقوں پر زور دیتی ہوں تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کےلئے بات چیت کو آگے بڑھائیں،کشیدگی میں اضافہ کسی کی مدد نہیں کرتا۔
ادھر او آئی سی نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ،بھارت پر زور دیا کشیدگی میں اضافے سے گریز کرتے ہوئے مسائل کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے نکالیں،اعلامیے میں کہا گیا جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے،دونوں ممالک کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہو،او آئی سی دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کی سختی سے مذمت کرتی ہے،تنظیم نے ایک بار پھر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا
پاکستان ، بھارت تحمل کا مظاہرہ ،مذاکرات کریں،یورپین یونین،اوآئی سی



















