آرمی چیف نے عالمی پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادئیے ،فیصل واوڈا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بغیر کسی بین الاقوامی معاہدے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادئیے ۔
فیصل واوڈا نے کہا پاکستان بھارت کا ہر موقع ،محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا،یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا،جنرل سید عاصم منیر نے وہ کر دکھایا جو کوئی کبھی نہیں کر سکا۔



















