واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے بھارت کے ویزہ منسوخی فیصلے نے سنگین انسانی مسائل پیدا کردئیے،واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے،واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی ،کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو قبول کرنے کےلئے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کےلئے کھلا رہے گا۔

شفقت علی خان نے کہا کئی مریض جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آ نے پر مجبور ہوگئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔