نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے پہلگام حملے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست مسترد کردی۔
2ججز پر مشتمل بنچ نے فیصلے میں کہا ایسی درخواستیں نہ دیں جس سے ہماری فورسز کے حوصلہ پست ہوں،حساس موقع پر ایسی درخواستیں دینا درست نہیں،ججز نے عوام کو مشورہ دیا ایسی عرضیاں نہ دائر کی جائیں جو سکیورٹی فورسز یا قومی یکجہتی کے جذبے کو نقصان پہنچا سکیں،سپریم کورٹ کے ججز نے حکم دیا درخواست گزار اپنی عرضیاں واپس لے لیں۔
اٹارنی جنرل نے استدعا کی درخواستوں کو ہائیکورٹ میں لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے پہلگام حملے کی جوڈیشل انکوائری درخواست مسترد کردی



















