اسلام آباد:(بیورورپورٹ) توہین مذہب کے الزام میں 3 مجرموں کو سزائے موت ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا،مجرموں میں عباس خان، شاہد شہزاد اور زرہ گل شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجرموں کو 295 سی کے تحت سزائے موت ،5 لاکھ جرمانہ،پیکا ایکٹ کے تحت 7 سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ،295 بی کے تحت عمر قید،298 اے کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے توہین آمیز مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔
توہین مذہب کے الزام میں 3 ملزموں کو سزائے موت



















