راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پاک فوج نے پاکستان کے اندر بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردئیے۔
آئی ایس پی آرکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاپہلگام واقعہ کو7دن گزرگئے لیکن بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ،موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسروں کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس ملیں، دہشتگردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کےلئے آئی ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہابھارت کے تربیت یافتہ گرفتار دہشتگرد سے اڑھائی کلو وزنی بم، 2موبائل فون ،گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور10لکھ سے ز ائد رقم برآمد ہوئی،موبائل فون و دیگر چیزوں کی فرانزک کی گئی، دہشت گردکا ہینڈلر کا کوڈ نیم سکندر ہے جو بھارتی فوج کا جونیئر کمیشن آفسر صوبیدار سکھویندر ہے جبکہ گرفتار ہونےوالے دہشت گرد کی اپنے ہینڈلر سے گفتگو بھی سامنے آئی، گرفتار دہشت گرد کے موبائل فون سے بھارتی فوجی سے ہونےوالی گفتگو آپ کو سناتے ہیں جس میں صوبیدار سکھویندر اسے دہشت گردی کےلئے پہلی آئی ای ڈی ڈیوائس جب دیتا ہے تو اسے کیا ہدایت دیتا ہے، میں آپ کو سنواتا ہوں، واٹس ایپ پر ہونے والی بات چیت کے دوران دہشت گرد کو بھارت سے لوکیشن مل رہی ہے اور اسے بتایا جارہا ہے کسی اور کے ذریعے آئی ای ڈی آپ تک پہنچ رہی ہے، پھر وہ پوچھ رہا ہے ہوگیا پارسل، آپ وقت سے نکل جانا اور جلدی پہنچنا جس پر دہشت گرد اسے اوکے کاجواب دیتا ہے میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہے اور لوکیشن بھی بھیجتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دہشت گرد کی اپنے ہینڈلر سے ہونے والی گفتگو کے دوران مزید4کرداروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو سیل کو چلارہے ہیں جن میں میجر سندیپ ورما، جس کی شناخت (سمیر)کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، صوبیدار سکھویندر، حوالدار امیت اور ایک سپاہی شامل ہے،جب بھارتی فوج کے میجر سندیپ نے دہشت گرد مجید کو ہائر کیا تو سنیں ان کی کیا بات ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دہشت گردی کی کارروائی کرنے کےلئے بھارتی فوج کے حاضر سروس آفسر سے ہونے والی گفتگو سنائی جس میں وہ انہیں ہدایات دے رہے ہیں،سربراہ آئی ایس پی آر نے کہا صرف سنیں بھارتی حاضر سروس افسر نے کیا کہا ہم بلوچستان سے لےکر لاہور تک دہشت گردی کرتے ہیں، وہ بتارہا ہے کس طرح دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے (وہ کہتا ہے میں مختلف اکاﺅنٹس میں تھوڑے تھوڑے پیسے بھجواں گا، میں کسی کو پیسے بھیجوں گا وہ آگے کسی اور کو بھیجے گا اور پھر خود آپ تک پہنچائےگا)، بھارت کے حاضر سروس افسر نے دہشت گرد سے کہا میں یہاں ایک دو دن کےلئے نہیں آیا، میں سالوں سے دہشت گردی کررہا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا، یہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال ہے، اور یہ صرف ایک سیل ہے جو آپ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے جو 25اپریل کو پکڑا گیا تھا جس نے4دہشت گردی کے واقعات کیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گرد کی بھارتی فوج کے افسر سے گفتگو کی ایک اور آڈیو سنائی جس میں وہ دہشت گردی کی کارروائی کےلئے جگہ کا تعین کررہے ہیں دھماکہ کس مقام پر کیا جاسکتا ہے کون سی مارکیٹ بہتر رہے گی جہاں لوگ زیادہ جمع ہوتے ہیں، آپ نے سنا بھارتی افسر کیا کہہ رہا ہے میں عام شہریوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہوں، مجھے خبر چاہیے، میڈیا کی کوریج چاہیے، دراصل بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے ان کا ریاست کا کنٹرول کردہ میڈیا اور سوشل میڈیا ہے جس کی جھلک ابھی بھی سب دیکھ رہے ہیں دہشت گردی کی کارروائی کرو اور زیادہ سے زیادہ اچھالو تاکہ دنیا کو بتایا جائے پاکستان میں دہشت گردی ہے۔
ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا بھارتی حاضر سروس افسر کی جانب سے پاکستان میں موجود دہشت گرد کی ٹریننگ کس طرح کی جارہی ہے، وہ اسے باقاعدہ ویڈیو بھیج کر بتاتا ہے کس طرح آئی ای ڈی بلاسٹ کرنا ہے،پاکستان میں موجود دہشت گرد کو بھارت کے حاضر سروس افسر ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد بھیجتے تھے، جو ان کے گھر سے برآمد ہوا تھا،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا افسر نہیں بلکہ بھارتی آرمی کا افسر ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارراوئیوں میں ملوث ہے، آپ اس آرمی کا پروفیشنلزم دیکھیں، بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کرارہی ہے جس میں حاضر سروس فوجیوں سے کام لیا جارہا ہے،24ستمبر کو صوبیدار سکھوندر نے دہشت گرد کو ضلع بھمبر میں بھرنالا کی لوکیشن دی کہ وہاں آپ کو ایک آئی ای ڈی ملے گی اور اسے واٹس ایپ پر لوکیشن بھیجتا ہے جبکہ 13اکتوبر کو پہلا آئی ای ڈی بلاسٹ ضلع باغ کے پیر کانٹھی کے مقام پر فوجی گاڑی پر کرتا ہے جو خبر میڈیا میں بھی آئی تھی جس میں پاک فوج کے جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اسے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم بھیجی گئی،22نومبر 2024کو صوبیدار سکھوندر ایک اور لوکیشن شیئر کرتا ہے اور اس بار یہ ہیڈمرالہ کے قریب کی ہے مگر جس ڈرون کے ذریعے انہوں نے وہاں آئی ای ڈی گرائی ہے وہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش کرجاتا ہے اور یہی وہ ڈرون ہے جو پھر بعد میں اس کے گھر سے ملتا ہے یعنی وہ اس ڈرون کو ری کور کرکے لے آتا ہے اور وہ وہاں سے آئی ای ڈی بھی اٹھالیتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا30نومبر کو دہشت گرد مجید یہی آئی ای ڈی جلال پور جٹاں کے قریب فوجی گاڑی میں نصب کردیتا ہے جس کے نتیجے میں 4جوان زخمی ہوئے تھے، ہمارے جوان زخمی ہوکر معذور ہورہے ہیں، جو ہر لمحہ حالت جنگ میں ہیں اور لڑ رہے ہیں، یہ بھی بھارتی دہشت گردی کی شکل ہے جس کا وہ نشانہ بن رہے ہیں، سکھوندر کو 6 لاکھ 56ہزار روپے ملتے ہیں اور ٹاسک مکمل کرنے پر مختلف طرح سے ادائیگی ہوتی ہے اور اسے کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی ہمارے سامنے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال 18مارچ کو دہشتگرد مجید کو آئی ای ڈی کےلئے کوٹلی کی تیسری لوکیشن بھیجی جاتی ہے، وہ وہاں جاتا ہے تو وہاں اسے سکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ اس کی ویڈیو بھیجتا ہے اور بتاتا ہے جہاں آئی ای ڈی مجھے لینی ہے وہاں فوجی اہلکار موجود ہیں تو وہ اس آئی ای ڈی کو لینے کےلئے وہاں نہیں جاتا اور پھر وہ آئی ای ڈی سکول کے بچے اٹھالیتے ہیں، اسی دوران بھارتی سوشل میڈیا جسے ریاست کنٹرول کررہی ہے خبر چلاتا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 4دنوں میں5آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا کر دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کی کوشش کو ناکام بنادیا، بھارتی سوشل میڈیا نے کہا ہم دہشت گردی کا شکار ہیں، ہم نے آئی ای ڈیز پکڑی جو یہاں پر کسی نے نصب کی تھیں جو ناکارہ بنادی ہیں،کام کےلئے دہشتگرد مجید کو 6لاکھ 56ہزار روپے نہیں ملتے کیونکہ وہ یہ دھماکہ کرنے میں ناکام رہا تھا، مگر اس کے باوجود کام کےلئے 65ہزار روپے دئیے جاتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پہلگام واقعے کے بعد برنالہ کے قریب کی لوکیشن شیئر کی گئی اورکہا جاتا ہے یہاں آئی ای ڈی پہنچائی جائے گی، دہشت گرد مجید آئی ای ڈی وہاں سے حاصل کرلیتا ہے جس کے بعد مجید کے بھارتی فوج کے ہینڈلر اور اس کے درمیان گفتگو ہوتی ہے ہدف کسے بنانا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکا کو دہشتگرد مجید اور بھارتی ہینڈلر کے درمیان ہونے والی گفتگو سنوائی جس میں بھارتی ہینڈلر مجید سے کہتا ہے وہ پرہجوم جگہ دیکھے جہاں کافی ہلا گلا ہو، آئی ای ڈی کو بیگ میں ڈال کر کہیں رکھ دینا ہے، ہینڈلر کہتا ہے بس سٹینڈ پر (دھماکہ)کرنا ہے اس کے بعد ایک اور آڈیو شرکا کو سنوائی گئی جس میں دہشتگرد مجید کہتا ہے برنالہ میں کوئی بڑا بس اڈا نہیں ہے، پھر وہ کہتا ہے بھمبر میں 2سے3بس اڈے ہیں مگر وہ چھوٹے ہیں، مجید کہتا ہے میں جہلم چلاجاتا ہوں وہاں 15، 20بندے نشانہ بن جائیں گے۔
ترجمان پاک فوج نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کیا یہ انسان بھی ہیں؟ یہ بھارتی فوج کے حاضر سروس جونیئر کمیشنڈ افسر ہیں، جو کہہ رہے ہیں بس سٹینڈ پر جا جہاں پبلک ہو، زیادہ لوگ ہوں، معصوموں کو قتل کرو، دہشت گردی کا شکار بنا، اسی کو سرحد پار ریاستی دہشت گردی کہتے ہیں،چوتھی آئی ای ڈی کےلئے دہشت گرد مجید کو پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے اور جب وہ دھماکہ کرنے کےلئے جہلم جاتا ہے تو قانون نافذ کرنےوالے ادارے پکڑ لیتے ہیں، جب فورنزک کرتے ہیں توسب کچھ سامنے آجاتا ہے جو آپ کے سامنے پیش کیا گیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















