اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
رانا ثنا نے کہا پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے،ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا،دونوں فریقین نے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا پاکستان نے پرامن اور خوشحال خطے کےلئے ہردم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا،رانا ثناءنے امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے کہا ایسے روابط سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف،تعاون جاری رکھیں گے،امریکی وفد



















